ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

مجھ پر امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا: انوار کاکڑ

مجھ پر امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا: انوار کاکڑ

NOV

08
08 / 11 / 2023 پاکستان

پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہے، امریکا یا کوئی اور ملک دباؤ نہیں ڈال سکتا۔


انہوں نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکی سفیر سے ملاقات اور گفتگو کی ویڈیو نہیں دکھا سکتا۔


انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ کچھ معاملات ریاستی راز ہوتے ہیں۔


انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ سری لنکن ٹیم کی ناقص کارکردگی پر بورڈ نے ایکشن لیا مگر یہاں توسیع دے دی گئی؟


انہوں نے جواب دیا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ کسی ایکشن سے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑے، 3 ماہ بعد نئی حکومت آجائے گی وہی کرکٹ بورڈ کے معاملے کو دیکھے گی۔ ہم کیوں کسی اور کی ذمے داری اپنے اوپر لیں۔