ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر شال سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر شال  سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری

JAN

03
03 / 01 / 2024 پانک  ,  وی بی ایم پی

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر شال سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری اسلام آباد میں احتجاج کرنے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے مطالبات کو تسلیم کیے جانے کے حوالے سے دیے گئے الٹی میٹم کے خاتمے پر آج (تین جنوری) کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی تھی ، ب


لوچستان میں بھی اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے تمام چھوٹے بڑے بازار آج بند ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بی وائے سی کی کال پر شال ، نوشکی ،بلیدہ ،خضدار، نال ،راجن پور، سوراب،نصیرآباد، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ رحمان جمالی، زہری، ملیر، چاغی، آمین آباد، چاغی، واشک، گوادر، قلات، بسیمہ، تمپ، بلیدہ سمیت دیگر علاقوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال، بازار مکمل بند ہیں ۔


دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف تحریک کے 41ویں دن بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن ہے۔


دھمکیوں، پروفائلنگ، ایذا رسانی اور تشدد کے ذریعے اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ لیکن، ہم بحیثیت قوم بلوچ دیگر مظلوم اقوام کے ساتھ مل کر نسل کشی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


دریں اثناء بلوچستان کے ضلع ماشکیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال کے مطابق شہر میں تاجر برابری کی طرف سے مکمل ہڑتال کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب ماشکیل عوام کی طرف سے ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اسلام اباد پولیس کی طرف سے نارواسلوک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق آج ماشکیل میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کال کے مطابق شہر میں مکمل ہڑتال کے ساتھ ساتھ ایف سی مین گیٹ کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں زندگی کے تمام تر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے ۔


احتجاجی مظاہرے میں اداروں کی نااہلی و اسلام اباد پولیس کی ناروا سلوک کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ہے ۔


بلوچستان کے باقی اضلاع سمیت ماشکیل میں بھی شٹرڈاؤن ہڑتال تاحال جاری ہے اور بازار سمیت شہر کے چاروں اطراف کے تمام تر دکانیں بند کردی گئی ہیں۔