ڈی جی خان : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ڈی جی خان زون کی جانب سے ڈیرہ غازی خان شہر سمیت راجن پور اور تونسہ شریف کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچ کتاب کاروان کے نام سے کتب میلوں کا انعقاد کیا ، جس کے پہلے مرحلے میں دو روزہ بک اسٹال غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں منعقد کیا گیا۔ پہلے دن کا اسٹال یونیورسٹی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور اجازت نہ دینے کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا، باضابطہ اعلان اور اجازت دینے کے باوجود انتظامیہ نے اسٹال منعقد کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کیں جو یقیناً کتاب دشمنی کے زمرے میں آتی ہے۔ انھوں نے کہاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سے پہلے دن بار بار ملاقاتیں ہوتی رہیں اور ہر ممکن کوشش کیا گیا کہ اسٹال احسن طریقے سے ممکن ہو پائے ،مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے کوئی خواطر خواہ جواب نہ دیا اور نہ ہی اجازت دینے کی کوئی واضح جواز دی۔ یونیورسٹی انتظامیہ میں موجود تمام اختیار داروں کے ساتھ ساتھ تعلیمی امور کے سربراہان ، ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس سب سے بات چیت ہونے کے باوجود بھی کوئی مثبت حل نکلا ۔ یوں پہلے دن مسلسل پانچ گھنٹے تمام سامان بشمول کتابوں کے یونیورسٹی مین گیٹ پر پڑی رہیں اور طلبا ان پانچ گھنٹوں میں باہر کھڑے رہے جن سے تعلیمی نُقصان کے ساتھ ساتھ انکو ذہنی کوفت سے بھی گزرنا پڑا جو بہت تشویشناک عمل تھا ۔ دوسرے دن احتجاجاً کتاب اسٹال یونیورسٹی فٹ پاتھ پہ لگانا پڑا مگر اس اسٹال کو بھی انتظامیہ نے کامیاب ہونے نہیں دی، اور اس کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی طلبا کو اسٹال سے دور رکھا گیا، تنظیمی دوستوں کو بھی مختلف طریقوں اور ہتھکنڈوں سے ڈرایا گیا اور اسٹال کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، سکیورٹی گارڈز کا جم غفیر اسٹال کے اردگرد جمع ہو گیا جو اسٹال کی طرف آنے والے طلبا و طالبات کو اسٹال سے دور رکھنے کی دن بھر کوشش کرتے رہے، ڈی ایس اے ، سکیورٹی کنوینئر ، سکیورٹی انچارج، سبھی طلبا کو ہراس کرنے میں پیش پیش رہے ، مگر تنظیمی دوستوں کی مکمل پر سکونی اور سیاسی ڈسپلن کی وجہ سے اسٹال آخر تک جاری رہا۔ شام کے تین بجے تک اسٹال سے یونیورسٹی کے طلبا و طالبات ، اساتذہ کرام ، لائبریرین اور کتابوں سے شرف رکھنے والوں نے کتابیں خریدیں اور اس کتاب دوستی کے عمل کو سراہا۔ انھوں نے کہاہے کہ دوسرے مرحلے میں ڈی جی خان شہر کے مصروف ترین اور بلوچ اکثریتی علاقہ ماڈل ٹاؤن ای لائبریری کے ساتھ کتاب میڑہ کا انعقاد کیا گیا جو صبح 10 بجے سے شام کے 4 بجے تک متواتر عوام کا توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا رہا۔ یہ اسٹال ڈی جی خان کے عام عوام اور خصوصاً دوسرے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کے لیے لگایا گیا ، اس کتاب کاروان سےعلم دوست اپنی اپنی پسند کے کتاب شام کے 4 بجے تک خریدتے رہے جوکہ مناسب ڈسکاؤنٹ پر انھیں دیے گئے۔اس کے بعد اسٹال کو وہیں پر ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہاہے کہ اس کتاب کاروان کے اگلے مرحلے کا آغاز جلد کیا جا ئے گا جو ڈی جی خان کے تعلیمی اداروں سمیت دوسرے ملحقہ علاقوں میں جاکر کتب بینی کے ماحول کو ساز گار کیا جائے گا۔