ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

آواران ایک شخص اغوا بعد دوسرا اغوا کی کوشش میں قتل دو زخمی ،حب بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کردیا

آواران ایک شخص اغوا بعد دوسرا اغوا کی کوشش میں قتل دو زخمی ،حب بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کردیا

NOV

08
08 / 11 / 2023 پاکستان  ,  ایران

آواران کے علاقے پیراندر رسول بخش بازار میں نور بخش ولد صاحب داد کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے اغوا کرکے گھر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر لے جاکر قتل کردیا ۔ تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ دوسری جانب آواران بزداد کے علاقے بانڈی میں نامعلوم مسلح افراد نےگھر میں گھس کر عبدالصمد نامی شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کی مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے قتل اور بیوی سمیت والد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ بعد ازاں آواران لیویز نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور تفتیش کا آغاز کردیا ۔ دریں اثناء حب چوکی میں خاتون خانہ حسینہ بی بی نے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر شوہر مختیار کو قتل کردیا نعش گھر کے صحن میں دفنادی اور قتل کی واردات پر پردہ ڈالنے کےلئے پولیس تھانہ میں شوہر کے لاپتہ ہونے کی درخواست دے دی ۔ حب سٹی پولیس نے تحقیقات کے بعد معمہ حل کرکے مقتول کے قتل کی مرکزی کردار اس کی بیوی کو گرفتار کرکے مقتول کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کرلی ۔ پولیس کے مطابق مقتول مختیار سندھ قمبر شہداد کوٹ میں حسنہ بی بی سے دوسری شادی کے بعد حب جام کالونی منتقل ہوئے تھے پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھی آشنا کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔