ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

خضدار میں خسرے سے 4 بچے اور بیلہ حادثہ میں 1 شخص ھلاک

خضدار میں خسرے سے 4 بچے اور بیلہ حادثہ میں 1 شخص ھلاک

JAN

02
02 / 01 / 2024 پاکستان  ,  ایران

خضدار بلوچستان کے علاقے خضدار میں خسرے کی وبا پھیلنے سے 4 بجے انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے آڑنجی موضع زانمبری میں خسرے کی وبا پھیل گئی جس کے باعث سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے۔ جبکہ وبا کا شکار ہو کر 4 بچے انتقال کر گئے اسپتال انتظامیہ کے مطابق ھلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔ اس کے علاوہ بیشتر بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ہنگامی طورپر محکمہ صحت نے ٹیمیں خضدار کے علاقے آڑنجی روانہ کر دی ہے۔


علاوہ ازیں بیلہ کے قریب کراڑو کے مقام پر شال سے کراچی جانے والی ٹویوٹا کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں ایک شخص ھلاک ہوگیا جس کی شناخت نہ ہو سکی ، جب کہ چار افراد جاوید، مجیب، نثار،ایک نامعلوم زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کوسول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔