ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک ہوگئے

بلوچستان فائرنگ اور دیگر حادثات میں 6 افراد ھلاک ہوگئے

DEC

27
27 / 12 / 2023 پاکستان  ,  ایران

پنجگور کے علاقے سوردو مری آباد میں موٹر سائیکل چھنے کے دوران مزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدالوھاب نامی شخص اپنے گھر جارہے تھے کہ مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھننے کی کوشش کی عبدالوھاب خود کو بچاتے ہوئے آپنے گھر کے سامنے پہنچ کر فیملی کو آواز دی جب فیملی گھر سے باہر نکلے تو مسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے عبدالوھاب کے اہلیہ مسماتھ سکینہ ھلاک ہوگئی۔ موقع سے فائیدہ اٹھاتے ہوئے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


شال پولیس نے 6 سالہ بچے کو قتل اور والد کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشرقی بائی پاس پر ایمان سٹی ہسپتال گلی کے قریب ایک شخص نے خنجر سے وار کرکے 6 سالہ بچے محمد آصف کو تیز دھار آلہ سے قتل اور اس کے والد ضیا الرحمن کو زخمی کردیا۔


واقع کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صالح محمد کو گرفتار کرلیا۔ اور ملزم کے قبضے سے آلہ قتل او رخنجر بھی برآمد کرلیا۔ نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔


دکی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دکان دار کو قتل کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق دکی زمان روڈ پر مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے دکاندار پر فائرنگ کی، فائرنگ سے دکاندار صادق شاہ ھلاک ہوا ، نعش سول اسپتال دکی منتقل کر دیا گیا ۔ مقامی انتظامیہ نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


حب : کوئٹہ کراچی شاہراہ بھوانی کے قریب تیز رفتار ویگو کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 35سالہ برکت ولد پیرجان نامی شخص ھلاک ہو گیا ۔ متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ دوسرا واقعہ حب شہر باب بلوچستان مینار کے پیش آیا جہاں پر بس کے انتظار پر کھڑے 40سالہ عمران ولد حبیب نامی شخص اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچا دیا گیا ، ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔


چاغی میں ہولناک ٹریفک حادثہ کے باعث 2 افراد ھلاک جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ زرائع کے مطابق چاغی میں گردی جنگل روڈ پر ٹریفک حادثے میں دو افراد ھلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔