ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچستان فائرنگ اور حادثات کے مختلف واقعات میں 7 افراد ھلاک، چار زخمی

بلوچستان  فائرنگ اور حادثات کے مختلف واقعات میں 7 افراد ھلاک، چار زخمی

DEC

26
26 / 12 / 2023 پاکستان  ,  ایران

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور دیگر حادثات میں 7 افراد ھلاک 4 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شال کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن،منی مارکیٹ میں گول مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک بچہ سمیت گھر کے تین افراد میاں بیوی موقع پر ھلاک ہوگئے۔


لورالائی میں مسلح تصادم میں 1 شخص ھلاک 3افراد زخمی ہوگئے، واقعہ لورالائی میں پیش آیا، جہاں نری ڈاگ میں دو گروہوں کے مسلح تصادم ہوا۔ واقعہ بعد زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا -


‎جھل مگسی گوٹھ یاغدار میں بنگلانی مگسی قبائل کے دو فریقین کے درمیان پرانی دشمنی کی بنا پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں تین سالہ بچی عابدہ بنت منظور احمد بنگلانی زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھل مگسی منتقل کردیا گیا ہے۔


ادھر نوشکی آرسی ڈی شاہراہ گلنگور کے قریب ویگن اور کارموٹر میں تصادم ہوا ،حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جہاں دو افراد جھلس کر جان کی بازی ہارگئے ۔


علاوہ ازیں بلوچستان چارسر کے مقام پر دو گاڑیوں میں خوفناک حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر ھلاک ہوگیا ۔