ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو ,وندر

وندر: قاتلانہ حملے میں زخمی ملاساول شہید ہوگئے

وندر: قاتلانہ حملے میں زخمی ملاساول شہید ہوگئے

MAR

07
07 / 03 / 2022 شہید

وندر: ڈیتھ اسکواڈ کے حملے میں جھاؤ کے رہائشی ملا ساول ولد علی سکنہ چری چری کور ، کورک تحصیل جھاؤ ضلع آواران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔


ملا ساول پر گذشتہ روز شام کے وقت مسجد جاتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا تھا۔ ملا ساول کو چار گولیاں لگی تھیں اور وہ کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج شام کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔


ملا ساول کا خاندان اس سے پہلے بھی ریاستی جبر کا نشانہ بن چکا ہے۔


ان کے چچازاد بیٹے سراج احمد ولد احمد اور خالق داد ولد محمد عیسیٰ 6 اکتوبر 2016 کو پاکستان فوج نے فوج کشی کے دوران شہید کیے تھے۔ ان کے ایک قریبی رشتہ دار حاجی محمد موسیٰ ولد نزر محمد کو 18 جون 2016 کو پاکستانی فوج اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔


ذریعہ: ریجنل رپورٹر | تصویر: ریجنل رپورٹر