ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

شال : جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیپ کو 5107 دن ہوگئے

شال : جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیپ کو 5107 دن ہوگئے

JUL

17
17 / 07 / 2023 پانک

شال : جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیپ کو 5107 دن ہوگئے، آج اظہار یکجہتی کرنے والوں میں مستونگ سے بلوچ کونسل کے صابقہ صدر خلیل احمد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کیمپ میں آکر اظہار یکجہتی کی۔


 


 وی بی ایم پی کو وائس چیرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچ دھرتی اور بلوچ قوم کے دکھ درد اور صورت حال کو دیکھ کر شاید کوئی سنگدل انسان اپنے انسو روک پائے لیکن یہ بلوچ قوم ہے جو دکھ سہنے کے باوجود بھی برداشت کئے جا رہے ہے جیسے کچھ لوگ اپنا نصیب سمجھ بیٹھے ہیں تاہم بلوچ قوم نے جدجہد کو اپنا کر دنیا کو یہ پیغام روز اول سے دے دیا کہ ہم غلامی کی یہ طوق کو اپنی گردن سے نکالنے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے 


 


ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ انقلاب لہو اور جدوجہد نے نہ صرف بلوچ قوم کو خواب غفلت سے بیدار کیا بلکہ بلوچوں کو بلوچ قومی تحریک کا حصہ بنا کر ایک روشن تاریخ رقم کی ہے دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں جہاں بھی قومی چلیں ان کی کامیابی عوام کی شرکت سے ممکن ہوئی بلوچ جدجہد کو منزل تک لے جانے اور قومی حدف کو حاصل کرنے کے لئے بھی عوامی حمایت اور تائید ضروری ہے۔


 بلوچ عوام کو اگاہی دنیا بلوچ سیاسی قوتوں کا فرض ہے۔ لیکن یہاں معاملہ الٹا ہے کہ کچھ سیاسی قوتیں قومی مفادات سے ذیادہ ذاتی خوہشات کو ترجیع دیتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان پر پاکستان قبضے کے خلاف بلوچ فرزندوں کی بیش بہا قربانیوں کی وجہ سے بلوچ مسلہ بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوا ہے۔ 


 


دنیا اب جان چکی ہر پاکستان اور بلوچ کا رشتہ کیا ہے جس سے اب قبضہ گیر نے تشویش کا اظہار کیا ہے وہ اسے پاکستان کا اندرونی مسلہ قرار دیتا ہے اور شروع دن سے یہی پروپگنڈہ کر رہا ہے کہ چند بلوچ ہیں ہم ان سے مزاکرات کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ایک طرف بلوچ کا قتل عام اور لاشوں کو مسخ کر کے ویرانوں میں پھینک دیتے ہیں۔ اور دوسری جانب مزاکرات اور ہتیھار پھینکنے اور غلامی قبول کرنے کا درس دے رہے ہیں.