ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تربت یونیورسٹی ، آل پاکستان ٹور میں حقیقی طلباء مکمل نظر انداز۔ طلباء

تربت یونیورسٹی ، آل پاکستان ٹور میں حقیقی طلباء مکمل نظر انداز۔ طلباء

NOV

26

تربت: تربت یونیورسٹی آل پاکستان ٹور میں حقیقی طلباء مکمل نظر انداز کیا گیا، طلباء کا کہنا ہے کہ آل پاکستان ٹور میں یونیورسٹی انتظامیہ نے حقیقی طلباء کو مکمل نظر انداز کرکے اپنے قریبی احباب کو شامل کیا گیا۔ 


انہوں نے کہا یہ آج کا نہیں بلکہ ماضی کا ایک تسلسل ہے، جیسے اب برداشت نہیں کیا جائے گا۔


یونیورسٹی انتظامیہ کے ایسے پالیسیاں مرتب کی گئی ہیں جو اب ناقابل برداشت عمل ہے، طلباء کا کہنا ہے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس ناروا پالیسیوں کے خلاف ہر فورم پہ آواز بلند کرینگے۔


 انہوں نے کہا ارباب اختیار فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کے ناروا پالیسیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔