بلوچ نیشنل موومنٹ کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ صحافی کے بھیس میں پاکستانی فوج کے ایجنٹ بلوچ نسل کشی کے خلاف لانگ مارچ میں شامل خواتین، بچوں و سول سوسائٹی ارکان پر اسلام آباد پولیس کی تشدد اور ریاستی دہشتگردی پر سوال اٹھانے کے بجائے لانگ مارچ کے شرکاء پر جرح کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لانگ مارچ نے ریاست کے سب ستونوں کا فاشزم بےنقاب کیا۔