سندھ کچے کے علاقہ میں ڈاکووں نے دو کروڑ تاوان نہ ملنے پر مغوی کو قتل کرکے نعش پھینک دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹینچ بھاٹا مغل آباد راولپنڈی کے رہائشی ارشد محمود مغل نامی شخص کو ڈاکووں نے گاڑی کا جھانسا دے کر کچے کے مقام پر بلایا اور اغوا کر لیا۔ بعد ازاں اغوا کاروں نے انکے خاندان والوں سے رہائی کے بدلے دو کروڑ روپئے مانگ لئے ، رقم نہ دینےپر انھیں بے رحمی سے قتل کر دیا اور نعش پھینک دی ارشد محمود کے بھائی نے نعش شناخت کر لی .