خاتون کو غیر قانونی حراست میں لے کر تشدد کر کے بھتہ وصولی کے بعد رہا کرنے کے معاملے کا ڈی آئی جی سائوتھ کی ہدایت پر پولیس پارٹی کیخلاف کلری تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چاکیواڑہ تھانے میں سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمے میں سب انسپکٹر ذولفقار،اہلکار نصراللہ،علی گل،آصف سندھی اور غلام نامی اہلکاروں کو خاتون متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر نامزد کیا گیا ہے ۔ آپ کو علم ہے چاکیواڑہ تھانے کی سادہ لباس اسپیشل پارٹی نے فائزہ نامی خاتون کو حراست میں لیکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اورپولیس پارٹی نے تشدد کے بعد متاثرہ خاتون کو ایک لاکھ 50 ہزار کے عیوض رہا کیا تھا ۔ متاثرا خاتون نے رہائی کے بعد پولیس کے مظالم کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کو درخواست دی تھی۔