ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

سندھ چار افراد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری بعد جبری لاپتہ

سندھ چار افراد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری بعد جبری لاپتہ

DEC

25
25 / 12 / 2023 ایس آر اے  ,  جسقم

سندھ میر پور خاص : اسلام آباد میں پاکستان فورسز کی جانب سے بلوچ مسنگ پرسنز کے لواحقین پر تشدد کے خلاف سندھ کے شہر میرپورخاص میں ریلی نکالنے والے چار سندھی نوجوان پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری لاپتا کیئے گئے ہیں۔ جن کی شناخت وِکی سنجوانی ، گوتم پرکاش ، نند لال اور خوشحال داس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ 50 کے قریب دیکر سرگرم سیاسی سماجی کارکنان پر پاکستان کے خلاف نعرے لگانے اور بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔


یاد رہے کہ بلوچ لواحقین پر تشدد کے خلاف جسقم ، سندھ سجاگی فورم ، وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ، سندھ سبھا، سندھ یونائیٹیڈ پارٹی اور سندھ کی متعدد سندھی قومپرست اور سیاسی سماجی جماعتوں کی جانب سے گذشتہ پانچھ دنوں سے سندھ بھر میں احتجاج کیئے جا رہے ہیں ۔ جبکہ سندھ کی قومپرست جماعتوں نے اس سندھی کارکنان پر کریک ڈائوں کرنے پر سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دی ہے۔


دریں اثناء کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف شہروں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کرنے پر ایف آئی داخل ہوئی ہیں اور گرفتاریوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہیں۔