ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا۔ (ایس آر اے)

ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا۔ (ایس آر اے)

AUG

11
11 / 08 / 2023 ایس آر اے

سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھی قوم کے طرف سے 11 آگست بلوچستان کے 76 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا قومی دشمن اور قابض قوت ایک ہی پنجاب سامراج ہے۔ آزاد سندھودیش اور آزاد بلوچستان کے قیام تک ہماری قومی مزاحمتی جنگ جاري رہے گی۔


 


برطانوی سامراج نے برِصغیر سے نکلتے وقت 11 اگست 1947ع میں بلوچستان کی آزادی ڈکلیئر کی اور بلوچستان سمیت تمام اسٹیٹس کو یہ اختیار دیا کہ وہ اپنی مرضی کا فیصلہ کریں ۔ تب قلات (بلوچستان) کے ایوانِ اعلیٰ اور ایوانِ زیریں دونوں نے بلوچستان کو آزاد ملک رکھنے کا فیصلہ کیا اور سندہ کو پاکستان کے نام پر پنجاب کے تسلط میں قید اور مقبوضا کردیا ۔ لیکن 27 مارچ 1948ع کو پاکستانی فوج آزاد بلوچستان کے دارالحکومت قلات میں اپنی ٹینکوں کو لیکر داخل ہوئی ، قلات پر حملہ کیا اور بلوچستان پر بندوق کے زور پر قبضہ کیا۔ 


تب سے بلوچستان کی جنگِ آزادی اپنے زور و شور سے جاری ہے۔ اور ہمارا یقین ہے کہ جس طرحہ برطانوی سامراج سے مزاحمت کر کے بلوچوں نے آزادی حاصل کی تھی، بلکل اسی طرحہ پاکستان جیسی ناکارہ ریاست اور پنجابی فوج سے بھی لٙڑ کر ایک دن بلوچستان دنیا کے نقشے پر دوبارہ ایک آزاد ملک بن کر اُبھرے گا۔ 


پاکستان کے قبضے کے خلاف سندھ اور بلوچستان کی جنگِ آزادی کا محاذ اور دشمن پنجاب سامراج ایک ہی ہے۔ 


اس لیئے سندھی قوم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہر محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ 


سوڈھو سندھی - ترجمان سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے)