ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ریکوڈک پروجیکٹ آبادکاروں کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ بلوچ دشمن ہر پراجیکٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ بابل ملک بلوچ

ریکوڈک پروجیکٹ آبادکاروں کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ بلوچ دشمن ہر پراجیکٹ کو مسترد کرتے ہیں ۔ بابل ملک بلوچ

DEC

19

شال: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے سنئیر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات ادریس بلوچ نے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ ایک گیریژن کی طرح خار دار تاروں سے بند کرکے بلوچ کے ترقی کے نام پہ بلوچ عوام کے آنے والے نسلوں کے مڈی کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے جس کا خدشہ ہم نے روز اول سے ہی ظاہر کردیا تھا ۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہر میگاپراجیٹ کو شروع کرنے سے قبل ریاستی لوٹ مار کرنے والوں کی جانب سے پروپیگنڈا شروع کیا جاتا ہے کے ترقی و خوشحالی کے لئے اس پراجیکٹ میں دنیا اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ لیکن دراصل دنیا کے تمام قوتوں پہ بلوچ نسل کے زمین اور پہاڑ بیچے جارہے ہیں ۔ اور اس تمام چوری میں بلوچ کا کردار ایک چوکیدار کا بھی نہیں ، گزشتہ حکومت کے جانب سے فیصد اور خوشحالی کا جھانسہ دیکر بلوچستان کے ضلع چاغی کو مکمل بین الاقوامی قوتوں کے ہاتھوں سونپ دیا گیا جہاں ان ناجائز حکمرانوں کو خود بھی جانے کی اجازت نہیں ۔


بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف صوبوں سے ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو لاکر بلوچستان میں بٹھاکر روزگار دیا جارہاہے انہیں رہائش دی جارہی ہے۔ لیکن جن کے زمین پر قبضہ کرکے یہ خزانہ نکالا جارہا ہے انہیں رات کے اندھیروں میں سیکورٹی رسک قرار دیکر پراجیکٹ کے احاطے سے نکالے گئے ہیں ،جس سے یہ بات واضح ہے کے اس پراجیکٹ میں آنے والے وقتوں میں صرف بلوچ کا استعصال اور قتل عام ہوگا نہ کہ ترقی و خوشحالی آئے گی ۔


ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے زمین کے ملکیت کے لئے نکلیں اور اس استحصال و بلوچ دشمن پراجیکٹس کو ناکام بنائیں اور بحثیت قوم اپنے زمین اور مڈی کا دفاع کریں ۔