ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

اسلام آباد میں بلوچ خواتین و بچوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ براہمدغ بگٹی

اسلام آباد میں بلوچ خواتین و بچوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ  میں مذمت کرتے ہیں ۔ براہمدغ بگٹی

DEC

21

بلوچ قوم پرست رہنما اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کے چئیرمین نوابزادہ براہمدغ بگٹی نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین اور بچوں پر پولیس تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر جارحیت اور حملہ ریاست کی جانب سے بلوچ عوام پر مسلسل ہونے والے جارحیت و نفرت کو عیاں کرتا ہے۔


انھوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی فوجی اشرافیہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ تشدد سے قومی تحریکوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔


بلوچ رہنما نے کہا ہے کہ ریاست نے ماضی میں جس بربریت کا مظاہرہ بنگلا دیش میں کیا تھا آج وہ سب بلوچستان میں دھرایا جارہا ہے۔ نہتے خواتین اور بچوں پر ریاستی جارحیت ان کے شکست اور بھوکلاہٹ کا واضع ثبوت ہے۔