شال بلوچ قوم پرست رہنماء نے میر جاوید مینگل نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کے قافلے پر فائرنگ اور انہیں گرفتار کرنا ریاستی جبر کا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ منظور پشتین کو یہ پتہ نہیں تھا کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے اور یہاں جانے کے لئے اسلام آباد سے ویزہ لینا پڑتا ہے، ریاست بلوچستان کو نوگو ایریا بنا کر بلوچ نسل کشی جاری رکھنا چاہتی ہے اور انہیں تربت دھرنے میں شرکت سے روکنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے۔
جاوید مینگل نے مزید کہا ہےکہ جب تک بلوچ، پشتون، سندھی سمیت مظلوم متحد نہیں ہوں گے تو وہ اس طرح ریاستی مظالم کا شکار رہیں گے ۔