ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کوہلو: صحافتی زمہ داریاں ادا کرنے پر نذر بلوچ کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، پی جے پی / پی ایف یو جے

کوہلو: صحافتی زمہ داریاں ادا کرنے پر نذر بلوچ کیخلاف ایف آئی آر کی  مذمت کرتے ہیں، پی جے پی / پی ایف یو جے

DEC

20

کوہلو : پروٹیکشن جرنلسٹ آف پاکستان کے صدر اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ پیر سید عجاز حیدر نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے جبری گمشدگیوں کیخلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کا لانگ مارچ کوہلو آمد کے موقع پر صحافتی زمہ داریاں ادا کرنے پر مقامی صحافی نذر بلوچ و دیگر کیخلاف ایف آئی آر کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہیں ۔


انہوں نے کہا ہے کہ صحافتی خدمات سر انجام دینے پر صحافی کیخلاف ایف آئی آر نہ صرف آزادی صحافت پر قدغن ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین پامالی ہے۔ پروٹیکشن جرنلسٹ آف پاکستان کے صدر پیر سید عجاز حیدر نے مزید کہا ہےکہ مقامی صحافی پر ایف آئی آر ذاتی بغض، انا اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔


ملک بھر کے صحافی برادری اور صحافتی تنظیمیں پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے صحافی کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پروٹیکشن جرنلسٹ آف پاکستان نہ صرف صحافی کیخلاف ایف آئی آر کی مذمت کرتی ہے بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو کا مطالبہ کرتا ہے۔


اس طرح پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے مرکزی صدر پرویز شوکت نے بھی صحافی نذر بلوچ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں پر جھوٹی ایف آئی آر درج کرکے ان کو ذمہ داریوں سے ڈرا نہیں سکتے ،مشکل کی اس گھڑی میں ملک بھر کے صحافی برادری نذر بلوچ کے ساتھ ہیں۔