بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ مشکے میں سیکیورٹی فورسز نے فوج کشی کی اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہےکہ آپریشن کے دوران مسلح افرادکے ٹھکانوں کو تبادہ کردیا گیا ہے اوران کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
بلوچستان بھرمیں پاکستانی فوج اور اس کے دیگر ذیلی فورسز ہاتھوں متعدد جعلی مقابلوں اور فوج کشیوں کے دوران پہلے سے لاپتہ افرادکے قتل کی کئی وارداتیں سامنے آئے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے قتل کئے گئے افراد کی اب تک شناخت ظاہر نہیں کی ہے خدشہ ہے کہ ہلاک کئے گئے افراد لاپتہ ہوسکتے ہیں ۔
آپ کو علم ہے مشکے میں گذشتہ دو دنوں سے پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی جارحیت جاری ہے اورعلاقے کی مواصلاتی نظام مکمل بند ہے ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین وبچوں پر تشددسمیت کئی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہیں۔