ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

مالا کنڈ : ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے9 افراد قتل کردیا

مالا کنڈ : ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر داماد نے سسرال میں فائرنگ کرکے9 افراد قتل کردیا

JUN

28
28 / 06 / 2023 روزنامہ

مالاکنڈ تحصیل بٹ خیلہ کے علاقے بگردرہ خار میں آدھی رات کو گھر کے اندر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ سے 9 افراد حسن شاہ، حضرت علی، حضرت بلال ، ضحران ،زحران، رابعہ، رقیہ بی بی، حبیب الحرام زوجہ حسن شاہ قتل ہوگئے ۔ پولیس اور ریسکیو 1122 کے مطابق ملزمان نے رات دو بجے گھر میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے 9 افراد کو خون میں نہلا دیا۔ قتل ہونے والوں میں گھر کے مرد ، خواتین اور بچے شامل ہیں۔ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔ لیویز نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔9 افراد کے قتل کے خلاف لواحقین اور اہل علاقہ نے نعشیں سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ لیویز کے مطابق شوہر سے ناراض ہو کر بیوی میکے بیٹھی تھی۔ ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کی ،پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سوات سے ہے، جس نے گھریلو تنازعے پر قتل کی واردات کی۔