ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

لاہور میں ڈی آئی جی کی پر اسرار موت،فلیٹ میں مردہ پائے گئے

لاہور میں ڈی آئی جی کی پر اسرار موت،فلیٹ میں مردہ پائے گئے

JUL

22
22 / 07 / 2023 روزنامہ

لاہور ڈی آئی جی شارق جمال لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع گھرمیں رات گئے مردہ پائے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ موت کے وقت شارق جمال گھر میں اکیلے تھے۔ بتایا جارہاہے کہ وہ اپنے 2 ملازمین کو کام سے گھر سے باہر بھیجا تھا۔ جیسے ہی ملازم گھر واپس آئے تو ڈی آئی جی کو مردہ پایا جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ ذرائع کا کہناہے کہ ڈی آئی جی شارق جمال کے اہل خانہ دوسرے گھر میں موجود تھے۔ پولیس نے موت کے اصل حقائق جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔