ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پارلیمانی سیاست میں بلوچ مسائل کا حل موجود نہیں، بلوچ عوام آنے والے انتخاب کا بائیکاٹ کریں، بلوچ رہنما مولا بخش مری

پارلیمانی سیاست میں بلوچ مسائل کا حل موجود نہیں، بلوچ عوام آنے والے انتخاب کا بائیکاٹ کریں، بلوچ رہنما مولا بخش مری

DEC

23

کوہلو بلوچ رہنماء مولا بخش مزارانی مری نے بلوچ لاپتہ افراد کے بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے والے ماؤں بہنوں اور بچوں پر اسلام آباد میں ظالمانہ تشدد لاٹھی چارج اور لانگ مارچ کے کارواں میں شریک افراد کو گرفتار و لاپتہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


انہوں نے کہا ہےکہ بلوچستان ایک مقبوضہ علاقہ ہے اور پنجاب اسے ایک کالونی کی طرح چلاتا ہے، بلوچ قوم کی نسل کشی کو تسلسل سے جاری رکھتے ہوئے بلوچ قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹ جا رہا ہے پنجاب کے اس پرتشدد اقدامات سے بلوچ قوم کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور بلوچ قوم ریاست پاکستان کے خلاف تسلسل سے مزاحمت کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔


انھوں نے کہاہے کہ بلوچ قوم کے تمام حلقے اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچ قوم کی آزادی کے لئے جدوجہد کو تیز کریں ۔ کیونکہ بلوچ قوم میں مزاحمت کے لیے وہ تمام زرائع موجود ہیں ۔مگر کمی ہے تو اتحاد کی ہے۔ اسی لیے بلوچ قوم کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ اتحاد کے لئے آواز بلند کریں اور آنے والے پاکستانی پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کر کے بلوچ قوم کی آزادی کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ کے خاتمے کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچ قوم اپنے آزادی کی منزل کو پہنچ جائیں.