ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کراچی بلوچ علماء نے اسلام آباد لانگ مارچ شرکا ء کی پولیس ہاتھوں تشدد کی مذمت اور بی وائی سی کو تعاون کا یقین دلایا۔

کراچی بلوچ علماء نے اسلام آباد لانگ مارچ شرکا ء کی پولیس ہاتھوں تشدد کی مذمت اور بی وائی سی کو تعاون کا یقین دلایا۔

DEC

31

کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے ڈپٹی آرگنائزر عبدالوہاب بلوچ نے آج ملیر کراچی میں بلوچ علماء مولوی عبدالکریم بلوچ ، مولوی امان الًلہ بلوچ، مولوی عبدالرازق بلوچ ، مولوی اقبال بلوچ ، مولوی جبران بلوچ، مولوی عبدالصمد بلوچ، اور مولوی طلحہ بلوچ سے ملاقات کی، جنھوں نے اسلام آباد میں بلوچ خواتین، بچوں ، بزرگوں، کی بے حرمتی، ان پر پولیس تشدد، گرفتاری اور ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بلوچ علماء ان مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔


انہوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کو اپنے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کراتے کہا کہ وہ بلوچ ماؤں ، بہنوں ، بچوں ، بزرگوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر ہر مسجد کے منبر سے آواز بلند کریں گے، ہمارے اکابرین علماء کرام بھی ہمارے شانہ بشانہ ہونگے ، انہوں مزید کہا کہ ہم جلد ہی تمام اکابرین کا اجلاس بلا کر آنئدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔