ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کراچی پولیس کی فائرنگ لیاری کے رہائشی ایک شخص ھلاک ، 3 زخمی

کراچی پولیس کی فائرنگ لیاری کے رہائشی ایک شخص ھلاک ، 3 زخمی

JUN

24
24 / 06 / 2023 روزنامہ

کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے فائرنگ کرکے لیاری کے رہائشی شخص کو ھلاک اور تین کو زخمی کردیا ہے ۔ پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ میں لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ تاہم آزاد ذرائع سے معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مزکورہ افراد جعلی مقابلے میں مارے یا گرفتار ہوئے ہیں یا حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہواہے ۔