ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

کراچی، کسٹم کے دو سپرنٹنڈنٹ لاپتہ

کراچی، کسٹم کے دو سپرنٹنڈنٹ  لاپتہ

JUL

08
08 / 07 / 2023 روزنامہ

کراچی کسٹمز انفورسمنٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات دو افسران طارق محمود اور یاور عباس لاپتہ ہوگئے۔ وہ کل شام سے کسی کے رابطے میں نہیں ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران جمعہ کی شام سے لاپتا ہیں۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق تمام سرکاری محکمے کسٹمز افسران کی تلاش میں مصروف ہیں۔