ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

جعفر آباد میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 2خواتین سمیت 10 افراد جبری لاپتہ

جعفر آباد میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 2خواتین سمیت 10 افراد جبری لاپتہ

DEC

31

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں خواتین سمیت 10 افرادکی جبری لاپتہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد کے رہائشی شیرانی قبیلے کے ذیلی شاخ درکانی کے سربراہ غلام محمد شیرانی کودیگر کئی افراد سمیت گذشتہ روز انکے گھر جعفرآباد سے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔


باخبر ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جعفرآباد کے علاقے روجہان جمالی ایریا گوٹ محمداکبر شیرانی مری میں خفیہ اداروں کے مسلح اہلکاروں انکے گھر پر دھاوا بول کر اسلح کے زور پر غلام محمد درکانی شیرانی کے 3 بھائیوں 2 خواتین سمیت پانچ افراد کو اغوا کرکے لاپتہ کردیا ، جبکہ سبی کے ایریا میں وڈیرہ غلام محمد شیرانی ایک پیشی کیلئے آئے تھے ان کو بھی 4 باڈی گارڈ وں سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے۔