ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

اسلام آباد بلوچ یکجہتی نے 3 جنوری کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد بلوچ یکجہتی نے 3 جنوری کو پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

JAN

02
02 / 01 / 2024 پانک  ,  وی بی ایم پی

اسلام آباد بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ 3 جنوری 2024 کو ہمارا الٹی میٹم ختم ہو جائے گا۔ ریاست نے شروع سے ہی ہمارے مطالبات کے حوالے سے غیر مستقل مزاجی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ نسل کشی کے معاملے کی سنگینی کے باوجود، ریاستی حکام بلوچ نسل کشی ، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف مارچ کو محض پروپیگنڈہ قرار دے کر اسے جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہےکہ ہم پاکستان بھر میں شٹر ڈاؤن مظاہرے کی کال دے رہے ہیں۔ ہم زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انسانیت اور بلوچ قوم کے نام پر شٹر ڈاؤن کے لیے ہماری کال کی وکالت اور احترام کریں، جس کا مقصد ہماری شناخت کو برقرار رکھنا ہے۔