ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تم لوگ پیسے لے کر یہاں تماشا کررہے ہو، پولیس کی بلوچ لواحقین سے بدتمیزی، ایسی باتیں کرنے پر شرم آنی چاہئے ماہ رنگ بلوچ

تم لوگ پیسے لے کر یہاں تماشا کررہے ہو، پولیس کی بلوچ لواحقین سے بدتمیزی، ایسی باتیں کرنے پر شرم آنی چاہئے ماہ رنگ بلوچ

DEC

28
28 / 12 / 2023 پانک  ,  وی بی ایم پی

اسلام آباد میں پولیس نے بلوچ مظاہرین کے اسپیکر کو لیجانے کی کوشش کی تاہم مظاہرین نے اہلکاروں کو اسپیکر لیجانے نہیں دیا۔آج دھرنا گاہ میں سیمینار کا انعقاد کیا جارہا تھا کہ پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور مظاہرین کے اسپیکر کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔


اس موقع پر ڈاکٹر ماہ رنگ و دیگر نے مزاحمت کرتے ہوئے اسپیکر کو واپس اپنے قبضے میں لیا۔ سماجی رابطوں کی سائٹس پر نشر ویڈیوز میں سنا جاسکتا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ پولیس سے مخاطب ہوکر کہتی ہے کہ آپ اسپیکر لے جا کر ہمیں خاموش نہیں کرسکتے ہیں۔آپ ان ماؤں کی سسکیوں اور آہو کو چھپا نہیں سکتے ہیں۔


اس دوران پولیس اہلکار نے مظاہرین کو کہا کہ آپ نے تماشہ لگا رکھا ہے۔ پولیس اہلکار کے رویے پر ایک شہری نے ردعمل دیتے ہوئے ان کو کہا کہ ”آپ کون ہیں ان کو یہ کہنے والے کہ آپ لوگوں کے مزے لگے ہوئے اور آپ تماشا کررہے ہیں۔ انکے بچے غائب ہیں آپکی بیٹی غائب ہو تب بھی ایسے بات کرینگے؟


ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ ایسی باتیں کرنے پر تمہیں شرم آنی چاہئے ایس پی کو بلائیں


۔ اسلام آباد مظاہرے میں شریک وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنماء سمی دین بلوچ اس حوالے سے لکھا ہے کہ ایک پولیس آفیسر وکلا اور صحافیوں سیاسی ورکروں ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹوں کی موجودگی میں ہم سے کہتا ہے تم لوگوں کی موجیں لگیں ہیں تم لوگ اس سے پیسے لے کر یہاں تماشا کررہے ہو : ایک باوردی پولیس آفیسر جو ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے وہ ہمارے لیے ایسے تذلیل بھرے فقرے و جملے استعمال کرتا ہے تو کیا یہ جملے اور فقرے ہمیں ریاست کی طرف سے بولے جارہے ہیں ؟ اور یقین کریں ان سے ایسے جملے روزانہ سنتے ہیں اور بس ضبط کرلیتے ہیں ‎۔