اسلام آباد گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کامریڈ امداد قاضی ، اور سی پی پاکستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے اراکین مہ ڈی ایس ایف کے کارکنوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملت میٹرو اسٹیشن سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی اور بلوچستان یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں نہ صرف شرکت کی بلکہ مکمل ساتھ دینے کی یقین دلایا گیا۔ اس جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کامریڈ امداد قاضی نے اس موقعے پر میڈیا نمائندوں اور موجود مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وفاق میں شامل تمام قومی وحدتوں اور پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے والی ریاستوں اور ملک بھر کے مظلوم عوام پر ہونے والے ریاستی مظالم کے خلاف بلوچستان کے عوام سب سے آگے بڑھ کر جو قربانیاں پیش کر رہے ہیں اور جن نامساعد حالات میں مزاحمت کر رہے ہیں اس کے لئے ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔
انھوں نے حکمرانوں اور ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کی نسل کشی بند کی جائے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مطالبات فلوفر تسلیم کئے جائیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے وفد میں لاہور، ساہیوال، کالا باغ، جہلم، ملتان، ڈیرہ غازی خان، اسلام آباد، پشاور، خیبر، نوشہرہ، کوئٹہ، لورالائی، مظفرآباد، باغ سے پارٹی کے رہنما شامل تھے نیز ڈی ایس ایف روالپنڈی اسلام آباد کے یونٹس کے نوجوانوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ڈاکٹر ماھرنگ اور سیمی دین سمیت پوری قیادت نے کمیونسٹ پارٹی کے وفد کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا۔