ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

دادو سندھ پاکستانی رینجرز پر حملہ کرکے لائنس نائک سمیت دو اہلکارماردیئے ہیں۔ ایس آر اے

دادو سندھ پاکستانی  رینجرز پر حملہ کرکے لائنس نائک سمیت  دو  اہلکارماردیئے ہیں۔ ایس آر اے

JAN

02
02 / 01 / 2024 ایس آر اے  ,  جسقم

دادو سندھودیش روولیوشنری آرمی ایس آر اے کے ترجمان جاری بیان میں کہاہے کہ گذشتہ شب دادو شہر کے ھیتم جتوئی پھاٹک پر پاکستان رینجرز پر کیئے گئے حملے کی ذمہ داری ایس آر اے قبول کرتی ہے، جس حملے میں ایک لائس نائک سمیت دو رينجرز اہکار مارے گئے ہیں۔


ترجمان نے کہاہے کہ پاکستانی آرمی ، ایجنسیاں اور رینجرز کارپورٹیٹ فارمنگ اور سیپیک منصوبوں کے نام پر چائنا اور دیگر بیرونی ممالک کے ساتھ مل کر سندھ کی لاکھوں ایکڑ زمین پر قبضہ کر رہی ہے ، جن تمام سندھ دشمن منصوبوں کے نام پر وہ سندھیوں کو اپنی ہی زمین سے بے دخل کر رہی ہے۔


انھوں نے کہاہے کہ پاکستانی آرمی ، ایجنسیاں اور دیگر فورسز سندھ کے شہر ٹنڈوبہاول سے لیکر ٹوڑھی پھاٹک اور ماڑی جلبانی تک کے کیئے گئے کئی واقعات میں سندھیوں کے گھروں میں گھس کر اور راستوں میں روک کر ان کا قتلِ عام کرتی آئی ہے۔


ایس آر اے سندھ کی زمینوں پر قبضہ اور سندھی نوجوانوں کو شہید کرنے والی تمام پاکستانی فورسز پر سندھ کی مکمل آزادی تک اپنے حملے شدت سے جاری رکھنے کا عزم دُہراتی ہے۔