ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

بلوچستان اور خیبرپختونخواہ طوفانی بارشیں 3 افراد ھلاک 8 زخمی

بلوچستان اور خیبرپختونخواہ طوفانی بارشیں 3 افراد ھلاک 8 زخمی

JUL

06
06 / 07 / 2023 روزنامہ

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ مختلف حادثات میں 3 افراد ھلاک 8 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے شہروں چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت سمیت مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کےکھمبے گر گئے، درخت اکھڑ گئے، 8جولائی تک سیاحوں کے پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی آندھی اور بارش کے نتیجے میں درخت گرنے سے 3 افراد ھلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔