بلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے سے سلیم ولد عبدالمجید بلوچ نامی نوجوان کو قابض پاکستانی فورسز نے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز خضدار سے دونوجوانوں اور چار روز قبل بارکھان سے کوہلو کے رہائشی تین افراد کو قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔کوہلو کے رہائشیوں بابت ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فورسز کے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے انھیں فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا ،
بعد ازاں انھیں فورسز نے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ، جو تاحال لاپتہ ہیں ۔
دوسری جانب بلوچوں کےجبری گمشدگیوں اور انھیں ماورائے عدالت جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا احتجاج جاری ہے، جو تربت سے لانگ مارچ کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے ۔