ایبٹ آباد قلندرآباد کے گاوٴں ترھیڑی میں گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد ھلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے ذاکر عباسی کا پورا گھر جل کر راکھ ہوگیا ۔ جس میں خاندان کے افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔مقامی کونسلر خاقان عباسی نے بتایا کہ گھر میں آتشزدگی سے نگینہ بیگم زوجہ محمد ذاکر اور ان کے 4 بچے اور 4 بچیاں جھلس کر ھلاک ہوگئیں۔ھلاک ہونے والے خاندان کا سربراہ ذاکر عباسی بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم ہے۔