ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تربت و گوادر میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

تربت و گوادر میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

DEC

19

تربت بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت اور گوادر میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


ترجمان کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے تربت اور گوادر میں دو حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور ایک دوشمن آلہ کار کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا۔


انہوں نے کہا ہےکہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چوکی کے قریب جمع تھے، دھماکے کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔


بیان میں کہا ہے کہ ایک اور کارروائی میں 17 دسمبر 2023 کی رات بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر شہر میں بلوچ وارڈ میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے آلہ کار کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔ مذکورہ آلہ کار بھیس بدل کر حمام کے دکان کی آڑ میں مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا۔


ترجمان نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔