ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

گومازی میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

گومازی میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

OCT

16
16 / 10 / 2023 بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا سرمچاروں نے اتوار کی شام 8 بجے تمپ کے علاقے گومازی میں آبادی کے اندر قائم پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔ قریب سے کیے گئے اس حملے میں راکٹ چوکی کے اندر جا گرا جس سے دشمن کو مالی و جانی نقصان پہنچا ہے۔ آبادی کے اندر واقع ہونے کی وجہ سے بلوچ سرمچاروں نے حملے کی شدت کو کم رکھا تاکہ عوام کو جانی و مالی نقصان سے بچایا جاسکے۔یہ فوجی چوکی مقامی آبادی کو انسانی ڈھال بناکر قائم کی گئی ہے تاکہ پاکستانی فوج بلوچ سرمچاروں کے حملے سے محفوظ رکھ سکے۔


 


پاکستان فوج نے یہ چوکی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے شہید سرمچار جبار عرف کیپٹن جھانگیر کے گھر پر قبضہ کرکے قائم کیا ہے۔یہ چوکی مذکورہ علاقے میں ہمارے ترجیحی اہداف میں شامل ہے اور آئندہ بھی اس پر شدت کے ساتھ حملے کیے جائیں گے۔


 


پاکستانی فوج اپنے اجتماعی سزا کی پالیسی کے تحت بلوچ سرمچاروں اور دیگر آزادی پسند جھدکاروں کے اہل خانہ کو نشانہ بناتی ہے۔ ان کے گھروں کو جلاتی اور املاک پر قبضہ کرکے انھیں فوجی کیمپ اور چوکیوں میں تبدیل کرتی ہے۔


 


بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔


 


میجرگہرام بلوچ ترجمان بلوچستان لبریشن فرنٹ