نوشکی بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 24 دسمبر کی شب تقریبا 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے نوشکی میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں پر دو بم حملے کیے۔
انھوں نے کہاہےکہ سرمچاروں نے خفیہ ادارے کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا ،جب وہ نوشکی میں واقع آئی ایس آئی کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کے قریب موجود تھے۔ حملے کے نتیجے میں آئی ایس آئی اہلکاروں کو جانی نقصان ہوا ہے ۔ جسکی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔