ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

تربت اور زامران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

تربت اور زامران میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

DEC

24

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقوں تربت اور زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے ۔ انھوں نے کہاہے کہ گذشتہ شب بی ایل اے کے سرمچاروں نے تربت شہر میں تعلیمی چوک کے مقام پر دشمن فوج کو گرنیڈ لانچر کے ذریعے گولے داغ کر نشانہ بنایا، دھماکوں کے نتیجے میں چوکی کے باہر موجود ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


ایک اور کارروائی میں گذشتہ روز بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے ساہ دیم میں چھ بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں پوسٹ کے حفاظتی چوکی پر موجود ایک اہلکار ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔


بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔