اسلام آباد تیرا شکریہ!! آج تیرے مہمان پروری نے بلوچ قوم کو جگا دیا، تیرے خاطر داری نے پہاڑوں کو بھی بولنے کا موقع دیا، تیرے کرم سے آج گونگے بھی بولنے پڑے۔
جیسے لانگ مارچ آج سے ۲۶ دنوں سے ایک تحریک کی شکل میں تربت سے سفر کرتے کرتے اسلام آباد پہنچ گیا، جہاں بلوچ ماؤں، بہنوں اور ہمارے بھائیوں کو اجازت نہیں دیا گیا، بلکہ ان پر تشدد، لاٹھی چارج اور شیلنگ کیا۔
کیا ہم پاکستان کو اسلامی ملک بول سکتے ہیں۔۔۔۔۔؟ جو اسلام آباد نے اسرائیل بن کر نہتے بلوچوں پر اپنے ظلم و ستم کیے۔ آج اسی مناظر کے تحت واضح ہے کہ اسلام آباد ہار چکا ہے اور بلوچ کی جیت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ آج اس ظلم و ستم نے کوہِ ماران، کوہِ بولان، کوہِ سیائجی و شاشان، کوہِ چلتن کو جگا دیا ہے۔ ریاست یہ آپ کی نادانی ہے آپ نے بلوچ کو کمزور سمجھ کر، اس کو لاوارث سمجھ کر جو تشدد کیے، وہ ایک نئی تحریک بنکر ابھر چکی ہے، ایک انقلاب بن چکی ہے جسے اب ہارنا مشکل ہے۔۔۔۔۔
ریاست میں اب کہتی ہوں! اب الٹی گنتی شروع کرنے کا وقت آپ کا آچکا ہے۔ اب بلوچ کو انصاف کوہِ بولان، کوہِ سیائجی و شاشان، کوہِ چلتن، کوہ ِماران ہی دے گا، اور اس کا سامنا آپ جیسے بزدل و خائف ریاست نہیں کرسکتا۔ اب بلوچ کے گھر گھر، بچے بچے کے دل میں وہ نفرت آپ نے اپنے اس مہمان نوازی سے پیدا کر دیا ہے، اب بلوچ کو آپ کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔
بلوچ سفر خان، مسری خان، بابا مری، بالاچ، نواب بگٹی، غلام محمد، جنرل اسلم، لالا منیر، سنگت ثنا، لمہ کریمہ، زرینہ مری، بانڑی جیسے دلیر اور غیرت مند فلسفے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان کو کیسے آپ شکست دے سکتے ہیں۔۔۔۔۔؟
اب ریاست پاکستان تیری الٹی گنتی شروع، جو آج اسلام آباد نے کیا اس کا ہر ذرہ کے ظلم کا حساب اب بولان، شاشان اور چلتن دیں گے۔
اب یہ ظلم ایک نیا روپ دیکھاے گا، اب اسلام آباد اپنی الٹی گنتی شروع کرے۔ اس بزدل ریاست کےلیے صرف ایک بولان ہی کافی ہے۔
بلوچ وہ بہادر قوم ہے جو کسی کے سامنے جھکا نہیں، اور آنکھیں ملا کر آپ کو آپ کے گھر میں ہی آکر آپ کو شکست دیں گے۔
منتوار آسلام آباد! آج آپ کے جبر و بربریت، ظلم و ستم نے نئی تحریک کو جنم دیا، اب ہر بچہ بولے گا بلوچستان زندہ باد انقلاب زندہ باد۔