ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

مصر کا فلسطینیوں کو پناہ دینے سے صاف انکار

مصر کا فلسطینیوں کو پناہ دینے سے صاف انکار

NOV

01
01 / 11 / 2023 دنیا

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک فلسطینیوں کے ان کے علاقوں سے جبری انخلاء اور انہیں مصرمیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔


 


مصری صدر اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔


صدر جمہوریہ کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی کی صورت حال، غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کوپھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔


دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔


مصری صدر نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر مصر کےاصولی موقف کو دہرایا۔


انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی، طبی امداد پہنچانے کے لیے دونوں صدور نے ٹھوس، موثر اور پائیدار انداز میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے