ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پنجاب پشاور ،کراچی،لندن ،عمران کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، املاک نذر آتش, رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ ،مسلم لیگ سیکٹریٹ نذر آتش ، سابق گورنر پنجاب گرفتار، انٹرنیٹ غیرمعینہ مدت کیلئے بند

پنجاب پشاور ،کراچی،لندن ،عمران کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ، املاک نذر آتش, رانا ثناء اللہ کے گھر پر حملہ ،مسلم لیگ سیکٹریٹ نذر آتش ، سابق گورنر پنجاب گرفتار،   انٹرنیٹ  غیرمعینہ مدت کیلئے  بند

MAY

10
10 / 05 / 2023 فنون  ,  ادب

پنجاب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کےبعد پی ٹی آئی احتجاج و جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔مشتعل مظاہرین نے پولیس سے جھڑپوں کے دوران میٹرو اسٹیشن کو آگ لگا دی ۔ ختم نبوت اسٹیشن کمیٹی چوک و فیض آباد اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد راولپنڈی شہر میں ،پی ٹی آئی کے کارکنوں رات گئے تک سراپا احتجاج رہے۔ مری روڈ پر چاندنی چوک، سسکتھ روڈ چوک شمس آباد کمیٹی چوک و فیض آباد کے مقامات پر پولیس سے جھڑپوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ مشتعل مظاہرین نے میٹرو سٹیشن کے اندر اور باہر توڑپھوڑ کرتے ہوئے اسٹیشن کو لگا دی گئی ۔ آگ لگنے سے آگ کے شعلے دور دور دیکھے گئے اور اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچاپولیس نے لاٹھی چارج و شیلنگ کرکے مظاہرین کو منشتر کیا ۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نے موقع پر پہنچ کے آگ پر قابو پاکر مزید پھیلنے سے روکا ۔ بس انتظامیہ کے مطابق مظاہرین نے فیض آباد اسٹیشن کے سی سی ٹی وی کیمرے و شیشے بھی توڑے جبکہ واش رومز کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری میٹرو صدر اسٹیشن سے لیکر فیض آباد تک کے ٹریک پر تعینات کردی گئی سیکورٹی صورتحال اور اسٹیشنز کی توڑ پھوڑ کے باعث جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بند رہے گی۔ پولیس نے رات گئے آپریشنز میں پی ٹی آئی کے سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار کارکنوں کو راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں رکھا گیا ہے۔راولپنڈی چھاؤنی کے علاقوں میں اور حساس عمارتوں کے داخلی دروازوں پر کنٹینرز لگادیے گئے ہیں۔ ادھر خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں اور توڑ پھوڑ کی۔ پشاور اسمبلی چوک میدان جنگ بن گیا جہاں پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ سوات میں مشتعل مظاہرین نے سوات موٹروے کے ٹول پلازہ کو آگ لگا دی۔ پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے آج صبح بی آر ٹی بسیں روک کر جی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ احتجاج کے دوران بی آر ٹی کی بسوں کو نقصان پہنچا گیا۔ دوسری جانب کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں ، عہدیداروں اور کارکن کی بڑی تعداد نے شارع فیصل پر احتجاج کیا ۔ شرپسندوں نے واٹر بورڈ کے 2 ٹرکوں ، جیل کے ٹرک ، پیپلز بس سروس کی بس، رینجرز اور ٹریفک پولیس کی چوکی کو نذر آتش کر دیا جبکہ پیپلز بس سروس کی ایک بس پر بھی پتھراؤ کر کے اسے نقصان پہنچایا اور ٹائروں سے ہوا نکال دی۔ شارع قائدین فلائی اوور کے نیچے بنی ہوئی ٹریفک پولیس چوکی کو نذر آتش کیے جانے کے دوران شرپسندوں نے وہاں پر کھڑی ہوئی 10 سے زائد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران سندھی مسلم سوسائٹی کٹ پر ایک کار کو بھی آگ لگا دی ، احتجاج کے دوران بجلی کے کھمبے بھی اکھاڑ کر رکاوٹ کے طور پر سڑک پر ڈال دیئے جبکہ پولیس موبائلوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ، شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ایک درجن سے زائد کچرا دانوں کو بھی سڑک پر لاکر انھیں نذر آتش کر دیا ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا لندن مانچسٹر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی برطانیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی حمایت اور شہباز حکومت کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان بے قصور ہیں اور انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔ دوسری جانب ہیلی فیکس، ھڈرزفیلڈ اور دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے کیے گئے جس میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی لاہور،تحریک انصاف کے کار کنان نے مسلم لیگ( ن )کے سیکریٹریٹ کو آگ لگا دی ۔ تحریک انصاف کے مشتعل کار کنان کی جانب سے توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ کے اندر گھس کر آگ لگا دی ہے۔ ماڈل ٹاؤن 180 ایچ مسلم لیگ( ن) کے سیکریٹریٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈ یا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کار کنان اندر گھس گئے ہیں اور انہوں نے وہاں آگ لگا دی ، جب کے اس دوران نعرے بازی کا سلسلہ بھی جا ری رہا ۔ آپ کو علم ہے تحریک انصاف کے کارکنان مختلف علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اس سے قبل کور کمانڈر ہاؤس لاہور ، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس ملتان اور دیگر جگہوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کار کنان توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔ دریں اثناء پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر پتھراؤ شروع کردیا۔نجی ٹی وی” ” کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد رانا ثنا اللہ کے گھر کے باہر جمع ہوگئی اور گھر پر پتھراؤ کیا ۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارچ بھی کیا گیا ، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے ایم پی اے عدیل احمد کو بھی گرفتار کرلیاگیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی وزارت داخلہ کے مراسلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں بڑے شہروں میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو انٹرنیٹ بند کرنے کے احکامات موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سابق وزیر اعظم عمران خان کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے گرفتاری کے فوراً بعد تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کو ملک گیر احتجاج کرنے کی کال دے دی ہے۔ پنجاب کے سابق گورنر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لاہور میں پی ٹی آئی رہنما، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے صبح ساڑھے 4 بجے سابق گورنر پنجاب کو حراست میں لیا۔اینٹی کرپشن حکام نے عمر سرفراز چیمہ سے کہا کہ آپ شیونگ کٹ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جواب دیا کہ شیونگ کٹ تو نہیں لیکن جوتے پہن لیتا ہوں۔ کراچی پاکستان بھر میں انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آگیا ہے ۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سچی خبریں اور آرمی کی بدترین تذلیل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے ۔