ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

پاکستان : انٹر بینک میں ڈالر 18.89 روپے مہنگا ہوکر 299 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا

پاکستان : انٹر بینک میں ڈالر 18.89 روپے مہنگا ہوکر 299 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا

MAR

02
02 / 03 / 2023 فنون  ,  ادب

کراچی انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بڑا ضافہ ہوا ، جس کے بعد ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 89 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 285 روپے کا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز نے بتایا کہ بینکوں کی جانب سے بھی درآمد کنندگان کو ڈالر288 روپے سے اوپر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 290 روپے سے اوپر پر فروخت ہو رہا ہے۔ امریکی ڈالر میں اچانک بڑا اضافہ ، 290 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔