ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

اسرائیل مخالف بیانات کیوں دیے؟ اسرائیل کا روس سے احتجاج

اسرائیل مخالف بیانات کیوں دیے؟ اسرائیل کا روس سے احتجاج

NOV

08
08 / 11 / 2023 دنیا

اسرائیل کے اقوام متحدہ میں مندوب گیلاد ایرڈان نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا کی طرف سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں اسرائیل کے خلاف جو بیانات ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔


اسرائیلی مندوب نے روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل میں، ہم اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں… اگر آپ کے ملک نے بھی ایسا ہی قتل عام برداشت کیا تو مجھے یقین ہے کہ آپ اسرائیل سے کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ جواب دیں گے۔


اسرائیلی مندوب نے کہا کہ آپ کے ذہن میں کوئی سوال نہیں ہوگا کہ اس طرح کے وحشیانہ قتل عام کے لیے دہشت گردوں کے خلاف وسیع فوجی آپریشن کی ضرورت ہے یا نہیں؟ جنہوں نے اس طرح کے غیر انسانی مظالم کا ارتکاب کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جو کیا درست کیا اور ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم اپنا دفاع کریں۔