ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ڈیرہ اسماعیل خان: خود کش حملے میں 23 فوجی اہلکار ھلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

ڈیرہ اسماعیل خان: خود کش حملے میں 23 فوجی اہلکار ھلاک ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر

DEC

12
12 / 12 / 2023 فنون  ,  ادب

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی چوکی پر خود کش حملے اور فائرنگ میں 23 فوجی اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12 دسمبر کو علی الصبح چھ مسلح افراد نے درابن میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، انہوں نے کہا یے کہ بارود سے بھری گاڑی کو خود کش نے پوسٹ سے ٹکرا دیا اور ساتھ ہی خودکش حملہ بھی کردیا۔


ترجمان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں عمارت گر گئی، جس سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں، واقعہ میں 23 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔ خیال رہے کہ حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ٹی جے پی کی جانب سے حملے میں تھرمل گن کے ذریعے حملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔