ریڈیو زرمبش اردو | ریڈیو زرمبش اردو

ڈی آئی خان: مسلح افراد نے بارودی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، 3 اہلکار ہلاک 16 زخمی

ڈی آئی خان: مسلح افراد نے بارودی گاڑی تھانے سے ٹکرا دی، 3 اہلکار ہلاک 16 زخمی

DEC

12
12 / 12 / 2023 فنون  ,  ادب

پاکستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بعد ازاں مسلح افراد تھانے میں گھس کر فائرنگ کی ۔


پولیس نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے تھانے کے مرکزی دروازہ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، حملے میں تھانے کی چھت گر گئی اور مسلح افراد تھانہ میں گھس کر فائرنگ کی جس میں 16 اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔


۔آخری اطلاع تک حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے قبول کرلی ہے۔