بی ایل اے و بی ایل ایف نے مشترکہ آئی جی ایف سی قافلے پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

آج بلوچستان کے علاقے واشک میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل سعیداحمد کی قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے اور بی ایل ایف نے مشترکہ قبول کرلی.

کوئٹہ ( ریڈیو زرمبش ) اطلاعات کے مطابق واشک میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل سعیداحمد کی قافلے پر حملے کی ذمہ داری بی ایل اے اور بی ایل ایف نے مشترکہ قبول کرلی.

تفصیلات کے مطابق بی ایل اے کی آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق کہ بی ایل اے اور بی ایل ایف کے سرمچاروں نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے علاقے واشک میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا.

جس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے. جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم مشترکہ طور پر قبول کرتی ہے.

یاد رہے کہ مزکورہ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری زرائع نے کہا تھا کہ اس حملے میں سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے