7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے لگا کر افغان کرکٹرز نے پوری دنیا کو حیران کردیا

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش، افغانستان اور زمبابوے کے مابین جاری سہہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوران افغان بلے بازوں نے اس وقت پوری دنیا کو حیران کردیا جب انہوں نے 7 گیندوں پر لگاتار 7 چھکے لگائے ۔

ٹی ٹونٹی کرکٹ میں لگاتار 6 چھکے تو لگ چکے ہیں لیکن 7 چھکے پہلی بار مارے گئے ہیں۔زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران افغان بلے باز محمد نبی نے چٹارا کی 4 گیندوں پر لگاتار 4 چھکے مارے۔

اوور کے اختتام پر اینڈ تبدیل ہوا تو سامنے نجیب اللہ آئے جنہوں نے نیول مود جیوا کو لگاتار تین چھکے جڑ دیے۔ زمبابوین بلے بازوں کو 7 گیندوں پر 7 چھکے پڑے تو یہ اپنی نوعیت کا منفرد ریکارڈ بن گیا ، کیونکہ اس سے پہلے کرکٹ کے اس فارمیٹ میں کبھی بھی یہ کارنامہ سر انجام نہیں دیا گیا۔

ڈھاکہ میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوین کپتان ہملٹن مسکڈزا نے ٹاس جیت کر پہلے افغانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو افغانستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 197 رنز بنائے،

جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی،