کوئٹہ: فائرنگ سے چالیس سالہ بزرگ ہلاک، 3 افراد زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاون میں نصیر آباد روڈ پر فائرنگ سے 40 سالہ محمد اسلم ولد غلام قادر ہلاک اور حاجی حسین ولد غلام نبی مری، منگل خان ولد غلام قادر مری اور پرویز نامی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے