کوئٹہ: مختلف واقعات میں خاتون سمیت ایک شخص جان بحق ،پانچ بچے زخمی

زرمبش مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت 1 ایک جانبحق اور پانچ بچے زخمی ہوگئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پر گھر کی دیوار گرنے سے خاتون پانچ بچوں سمیت دب گئی بعد ازاں تمام افراد کو نکال لیا گیا –

دیوار گرنے سے خاتون جانبحق جبکہ بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

دوسری جانب کوئٹہ ہی سے اطلاعات ہیں ولی تنگی میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جانبحق اور تین خواتین لاپتہ ہوگئے جنکی تلاش جاری ہے –