کراچی: فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کا قیام،آرگنائزنگ کمیٹی کا تعارفی اجلاس اولڈ گولیمار میں منعقد

کراچی میں فٹبال کے فروغ اور فٹبالرز کی بہبود کے سلسلے میں ایک تنظیم کا قائم عمل میں آیا ہے

کراچی فٹبال ویلفئیر آرگنائزیشن کے نام سے قائم اس تنظیمم کا تعارفی اجلاس محمد طارق کی صدارت میں اولڈ گولیمار اسٹیڈیم میں ہوا ،اجلاس میں زرخان بلوچ، نبی بخش بلوچ، سرتاج خان، مولابخش بلوچ، فضل نیازی، فرید بلوچ. خالد، حسین، عبدالعزیز ، جہانزیب بلوچ، خدابخش بلوچ، ہدایت بخش اور عثمان بلوچ نے شرکت کی.

اجلاس میں زرخان بلوچ نے اس تنظیم کے قیام کی وجوہات سےاراکین کو آگاہ کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اراکین سے تجاویز طلب کی،

اس موقع پر متفقہ طور پر عبوری کابینہ کی منظوری دی گئی ،محمد،طارق سرپرست اعلی. سرتاج خان، آگنائزر، نبی بخش بلوچ : ڈپٹی آرگنائزر، زرخان بلوچ : جنرل سیکریٹری. فضل نیازی: ڈپٹی سیکریٹری ، جہانزیب بلوچ : خزانچی اور خالد حسین: نائب خزانچی نامزد ہوئے،

عبوری کابینہ تنظیم کے باقاعدہ انتخابات تک تنظیمی امور انجام دے گی